نئی دہلی،16جولائی(ایجنسی)مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے مرکز اور ریاستوں کے مابین تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بغیر ترقی کے منصوبے تیزی سے آگےنہیں بڑھ پائیں گے۔
بین ریاستی کونسل کی راشٹرپتی بھون میں منعقد میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے
آج کہاکہ مودی حکومت کوآپریٹیو وفاقیت کے اصول کی مکمل طور پر پیروی کرتے ہوئے "سب کا ساتھ سب کا وکاس"کے جذبے سے آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نےکہاکہ مرکزی حکومت چاہتی ہےکہ متعدد اہم امور پر مرکز ریاست اور ریاستوں کے مابین باہمی موافقت ہونی چاہئے اور اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو اس سے ترقی کے منصوبوں کو پورا کرنے میں رخنہ پڑ سکتا ہے۔